پاکستان ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل شکستوں کی وجہ سے پہلے مورال ڈاؤن ہے اب اہم کھلاڑی کی انجری نے مشکلات بڑھا دی ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم گزشتہ روز جب انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹی 20 میچ کھیلنے کے میدان میں اتری اور اس کو سینیئر آل راؤنڈر عماد وسیم کا ساتھ حاصل نہیں تھا۔
بعد ازاں معلوم ہوا کہ وہ چوتھے میچ سے قبل انجری کا شکار ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے وہ میچ نہیں کھیل رہے۔
اس حوالے سے پی سی بی نے بھی اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انگلینڈ کیخلاف سیریز کے چوتھے میچ سے قبل آل راؤنڈر عماد وسیم بیںٹگ کرتے ہوئے دائیں پسلی میں تکلیف محسوس کر رہے تھے جس کے باعث انہیں پلئینگ الیون کا حصہ نہیں بنایا گیا۔
ٹیم مینجمنٹ نے احتیاطی تدابیر کے طور پر انہیں آرام کروایا، میڈیکل ٹیم عماد وسیم کی انجری کی نوعیت کا اندازہ لگانے کیلیے اسکین کروالیا ہے جس کی رپورٹ جلد موصول ہوجائے گی۔
میگا ایونٹ سے قبل عماد وسیم کی انجری سیریس ہونے کی صورت میں پاکستان کے لیے بڑا دھچکا بڑا دھچکا ثابت ہو سکتی ہے۔ قومی ٹیم میں ان کے متبادل کے طور پر ابرار احمد پہلے ہی شامل ہیں۔
#NewsLive #NewsUpdate #newsupdateurdu #newstoday #newspakistan #newsurdu #newsabout
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں