آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں میزبان ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو 35 رنز سے شکست دے دی۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز کل سے امریکا میں ہو رہا ہے جب کہ ویسٹ انڈیز شریک میزبان ہے۔ میگا ایونٹ سے قبل ٹیمیں اپنے ہتھیاروں کو آزمانے کے لیے وارم اپ میچز کھیل رہی ہیں اور ایسے ہی ایک میچ میں سابق عالمی چیمپئن آسٹریلیا کو شکست ہوگئی ہے۔
ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 257 رنز بنائے۔ نکولس پوران نے 75، راومن پاول نے 52 رنز بنائے۔
پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ہمت 222 رنز پر جواب دے گئی۔ پہلے وارم اپ میچ کی طرح دوسرے میچ میں بھی آسٹریلیا کو کھلاڑیوں کی کمی کا سامنا تھا۔
اس میچ میں بھی 9 کھلاڑی دستیاب تھے باقی تین کھلاڑیوں کی کمی کوچنگ اسٹاف نے پوری کی۔ چیف سلیکٹر جارج بیلی اور اسسٹنٹ کوچز فیلڈنگ کرتے رہے، اسسٹنٹ کوچ آندرے بورووچ نے پورن کا کیچ بھی ڈراپ کیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کینگروز نے نمیبیا کے خلاف پہلا وارم اپ میچ بھی 9 کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کے ساتھ کھیلا تھا تاہم اس میں آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی تھی۔
#NewsLive #NewsUpdate #newsupdateurdu #newstoday #newspakistan #newsurdu #newsabout
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں