دبئی میں دنیا کی پہلی زیر آب مسجد کی تعمیرکا آغاز ہوگیا۔
عرب میڈیا کے مطابق دنیا میں اپنی نوعیت کی پہلی زیر آب مسجد تین منزلوں پر مشتمل ہوگی۔ مسجد کی پہلی منزل مکمل طور پر زیرآب ہوگی جس میں نماز کے لیے جگہ مخصوص ہوگی۔ دوسری منزل پر کانفرنس ہال جبکہ تیسری منزل پر اسلامی فنون کی نمائش اور قرآن سینٹر قائم کیا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق زیر آب مسجد میں 50 سے 75 افراد نماز ادا کرسکیں گے اور اس کی تعمیر پر 55 ملین درہم لاگت آئے گی۔ مسجد کی تعمیر آئندہ برس تک مکمل ہوجائے گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج اردونیوز کو لائک کریں ٹوئٹر پر اردو نیوز کو فولو کریں اور حالات سے باخبر رہیں تازہ ترین خبروں کے بارے میں جاننے کے لیے ہمیں فالو کریں۔ |
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں