امریکی تاریخ میں پہلی بار سابق صدر کو سزا - Look at every news only Urdunewsinpk

Breaking

Home Top Ad

Post Top Ad

5/31/2024

امریکی تاریخ میں پہلی بار سابق صدر کو سزا

فحش اداکارہ رقم ادائیگی کیس میں ٹرمپ پر الزامات درست قرار، امریکی تاریخ میں پہلی بار سابق صدر کو سزا

 

نیو یارک: امریکی عدالت نے فحش اداکارہ کو  رقم کی ادائیگی سے متعلق کیس میں ٹرمپ پر عائد الزامات درست قرار  دیتے ہوئے امریکا کی تاریخ میں پہلی بار کسی سابق صدر کو سزا سنا دی۔


امریکی عدالت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کاروباری ریکارڈ میں جعلسازی پر سزا سنائی جس کا اعلان جج 11 جولائی کو کریں گے۔


ڈونلڈ ٹرمپ کو نیویارک کی جیوری نے سزا سنائی، ڈونلڈٹرمپ پر فحش فلموں کی اداکارہ اسٹارمی ڈینئلز کو 1 لاکھ 30 ہزار ڈالر کی ادائیگی سے متعلق 34 الزامات عائد کیے گئے تھے، جیوری نے تمام 34 الزامات کو درست قرار دیا۔


امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام تھا کہ ان کے اسٹارمی ڈینئلز کے ساتھ جنسی تعلقات تھے اور انہیں چھپانے کیلئے 2016 کے صدارتی انتخابات کے موقع پر اسٹارمی ڈینئلز کو رقم دی گئی تھی، جس کے نتیجے میں ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن جیت گئے تھے۔
دوسری جانب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سزا سنانے والی جیوری پرتنقیدکرتے ہوئے کہا مجھ پر یہ مقدمہ دھاندلی ہے، میں بالکل بے قصور ہوں۔


اپنے  ردعمل ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ مقدمہ میری توہین ہے، معاملہ ابھی ختم نہیں ہوا۔


جیوری کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعدڈونلڈ ٹرمپ  نے صحافیوں کے سوالات کا جواب دینے سے گریز کیا۔


Top On Sale Product Recommendations!;Women Bralette Front Zipper Closure Bra Push Up Underwear Wireless Seamless Brassiere Shockproof Breathable without Underwire;Original price: PKR 1102.12;Now price: PKR 1102.12;Click&Buy:

#NewsLive #NewsUpdate #newsupdateurdu #newstoday #newspakistan #newsurdu #newsabout


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Comments system

Disqus Shortname

International

Post Bottom Ad

Pages

;