شمالی کوریا نے سیاہ فام امریکی فوجی کو پناہ دینے کے بجائے ڈیپورٹ کردیا - Look at every news only Urdunewsinpk

Breaking

Home Top Ad

Post Top Ad

9/27/2023

شمالی کوریا نے سیاہ فام امریکی فوجی کو پناہ دینے کے بجائے ڈیپورٹ کردیا

شمالی کوریا نے سیاہ فام امریکی فوجی کو پناہ دینے کے بجائے ڈیپورٹ کردیا

 

پیانگ یانگ: امتیازی اور ہتک آمیز سلوک کے باعث جنوبی کوریا سے سرحد عبور کرکے شمالی کوریا میں داخل ہونے والے سیاہ فام امریکی فوجی ٹریوس کنگ کو ڈی پورٹ کردیا گیا۔


عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی فوج ٹرویس کنگ اسلحہ سے لیس ہوکر رواں برس کے وسط میں شمالی کوریا میں داخل ہوئے تھے جنھیں فوری طور پر گرفتار کرلیا گیا تھا۔


ٹرویس کنگ نے کوریائی جنگ بندی کے علاقے میں حملے کے الزام میں جنوبی کوریا میں دو ماہ کی قید کاٹی اور 10 جولائی کو رہا کر کے اس کے گھر ٹیکساس بھیجا جا رہا تھا جہاں اسے اضافی فوجی نظم و ضبط اور سروس سے چھٹی پر تفتیش کا سامنا کرنا پڑ سکتا تھا۔


امریکی اہلکار کو کسٹم تک لے جایا گیا لیکن وہ اپنے طیارے میں سوار ہونے سے پہلے ہی کسی طرح ہوائی اڈے سے نکل گیا اور چند گھنٹوں بعد شمالی کوریا کے کی سرحد عبور کرتے ہوئے پکڑا گیا۔


ابھی یہ واضح نہیں کہ ایئرپورٹ سے غائب ہونے اور شمالی کوریا میں پکڑے جانے کے دوران کے چند گھنٹے اس نے کہاں گزارے تھے۔


شمالی کوریا کی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی فوجی کے خلاف تفتیش بند کر دی گئی ہے اور ملک و قوم سلامتی کا دشمن نہ ہونے کے شواہد ملنے کے بعد اسے ڈیپورٹ کردیا گیا۔


تفتیش کے دوران امریکی فوجی نے اعتراف کیا کہ اس نے جان بوجھ کر غیر قانونی طور پر شمالی کوریا کی سرحد پار کی کیوں کہ وہ اپنے ساتھی اہلکاروں اور افسران کے امتیازی اور ہتک آمیز سلوک سے دل برداشتہ تھا۔


اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج اردونیوز کو لائک کریں


ٹوئٹر پر اردو نیوز کو فولو کریں  اور حالات سے باخبر رہیں


تازہ ترین خبروں کے بارے میں جاننے کے لیے ہمیں فالو کریں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Comments system

Disqus Shortname

International

Post Bottom Ad

Pages

;