نیب کیسز میں نااہلی کی 10 سالہ مدت بحال کرنے کی درخواست سماعت کیلیے منظور - Look at every news only Urdunewsinpk

Breaking

Home Top Ad

Post Top Ad

1/02/2024

نیب کیسز میں نااہلی کی 10 سالہ مدت بحال کرنے کی درخواست سماعت کیلیے منظور

نیب کیسز میں نااہلی کی 10 سالہ مدت بحال کرنے کی درخواست سماعت کیلیے منظور

 

 اسلام آباد: نیب نے الیکشن لڑنے کے لیے نیب سے سزا یافتہ نااہلی کی مدت 10 سال سے 5 سال کرنے کے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کردی جسے سماعت کے لیے منظور کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب کی سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل کل سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز اپیل پر سماعت کریں گے۔

نیب نے عدالت سے سنگل بنچ کا فیصلہ فوری معطل کرنے کی استدعا کی ہے اور کہا ہے کہ نیب سے سزا پانے والے انتخابی امیدوار الیکشن لڑنے کے لیے ہائیکورٹ کے سنگل بینچ کے فیصلے کا حوالہ دے رہے ہیں، جون میں سنگل بینچ نے نیب نااہلی کی مدت دس کی بجائے پانچ سال کردی، عدالت انٹرا کورٹ اپیل میں سنگل بنچ کا فیصلہ فوری معطل کرے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Comments system

Disqus Shortname

International

Post Bottom Ad

Pages

;