کراچی: ڈیجیٹل فنانشل سروسز پلیٹ فارم ایزی پیسہ نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ایزی پیسہ ایپلی کیشن میں ’’آڈیو نکاح نامہ‘‘ کا جدید فیچر متعارف کرادیا ہے، جس سے خواتین کو اپنی ازدواجی زندگی کے حقوق تک رسائی حاصل ہوسکے گی۔
پاکستان میں اپنی نوعیت کے اس جدید فیچر کے ذریعے خواتین اپنی زندگی کے اہم ترین فیصلے کو پڑھ اور سمجھ سکیں گی۔ قومی کمیشن برائے وقار نسواں کے مطابق پاکستانی خواتین کی دو تہائی اکثریت ناخواندہ ہونے کی وجہ سے نکاح نامہ نہیں پڑھ سکتیں جب کہ ایک تہائی خواتین کو نکاح نامے تک بروقت رسائی حاصل نہیں۔
ایزی پیسہ ’’آڈیو نکاح نامہ‘‘ نے مفت، آسان اور قابل رسائی سہولت کے ذریعے اس مسئلے کا حل نکالا ہے۔خواتین مخصوص نمبر 0341-1171222 پر مس کال دے کر ہیلپ لائن یا ایزی پیسہ ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے اس آڈیو ٹول تک رسائی حاصل کرسکتی ہیں اور 7 مختلف زبانوں میں نکاح نامے کو سن سکتی ہیں۔
اس کے علاوہ قوت سماعت سے محروم افراد کے لیے ایپ میں اشاروں کی زبان کا آپشن بھی دستیاب ہے۔
یہ فیچر خواتین کوان کی سماجی و اقتصادی پس منظر یا ڈیجیٹل تقسیم سے قطع نظر حقوق اور ذمے داریوں کو سمجھنے کے لیے بااختیار بناتا ہے۔ ایزی پیسہ پر موجود نکاح نامہ آڈیو فیچر نہ صرف حقوق کے بارے میں آگاہی فراہم کرتا ہے بلکہ شادیوں سے متعلق بات چیت کا موقع فراہم کر کے ایک شاندار مستقبل کے لیے راہ ہموار کرتا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں