چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ سے ملاقات کرکے ایچ بی ایل PSL9 کے سکیورٹی اقدامات پر گفتگو کی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ سے پی سی بی چیئرمین ذکا اشرف نے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ملاقات کی۔ اس موقع پر 17 فروری 2024 سے شروع ہونے والے ایچ بی ایل PSL9 سمیت پی سی بی کے تحت نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقد ہونے والے میچز کے سکیورٹی اقدامات اور دیگر ضروری امور پر گفتگو کی۔
اس موقع پر آئی جی سندھ نے کہا کہ پی ایس ایل کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کویقینی بنایا جائے گا اور اس سلسلے میں کنٹی جینسی پلان بھی مرتب کیا جائے گا۔ سندھ پولیس نے ہر اہم ایونٹ میں سیکیورٹی اقدامات کو مستعد رہتے ہوئے پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونیوالے پی ایس ایل کرکٹ میچز کے موقع پر سیکیورٹی کے مجموعی امور کو ہر لحاظ سے فول پروف اور غیر معمولی بنایا جائے گا۔
چیئرمین پی سی بی زکاء اشرف نے پی ایس ایل میچز کے لیے مجوزہ کنٹی جینسی پلانز اور اسکی ترجیحات پر اپنے مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور آئی جی سندھ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے اپنی اور پی ایس ایل انتظامیہ و عہدیداران کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں