سینیٹ کا اجلاس فوج کے خلاف منفی پروپیگنڈا پر سخت سزا کی قرارداد منظور - Look at every news only Urdunewsinpk

Breaking

Home Top Ad

Post Top Ad

1/02/2024

سینیٹ کا اجلاس فوج کے خلاف منفی پروپیگنڈا پر سخت سزا کی قرارداد منظور

 

سینیٹ کا اجلاس  فوج کے خلاف منفی پروپیگنڈا پر سخت سزا کی قرارداد منظور

سینیٹ نے پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف منفی اور بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا کرنے والوں کو سخت سزا دینے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں متعدد بلز پیش کیے، پیپلز پارٹی کے  سینیٹر بہرہ مند تنگی نے افواج پاکستان کے حق میں ایک قرارداد پیش کی جسے اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور ملکی سرحدوں کے تحفظ و دفاع میں مسلح افواج اور دفاعی ایجنسیوں نے بے پناہ قربانیاں دیں، فوج اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف منفی اور بدنیتی پر مبنی پروپیگینڈا کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ دشمن ہمسائیوں کے ہوتے ہوئے مضبوط فوج اور سیکیورٹی ایجنسی ناگزیر ہے، سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پاک فوج کے خلاف بدنینتی پر مبنی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، سینیٹ کا ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ فوج کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Comments system

Disqus Shortname

International

Post Bottom Ad

Pages

;