سابق جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کے ہاں دوسرے بچے کی متوقع پیدائش کی خبر کی تردید کر دی۔
گزشتہ چند ماہ سے بھارتی میڈیا سمیت سوشل میڈیا پر افواہیں تھیں کہ انوشکا اور کوہلی کے ہاں دوسرے بچے کی آمد متوقع ہے جسے جوڑے نے خفیہ رکھا ہوا ہے، البتہ کچھ دن قبل ڈی ویلیئرز نے اس کی تصدیق کی تھی۔
سابق کپتان جنوبی افریقا نے یہ دعویٰ اپنے آن لائن شو میں کیا تھا جس میں انہوں نے کہا دونوں دوسرے بچےکی پیدائش کے منتظر ہیں، ویرات اس وقت ٹھیک ہیں اور اچھا وقت فیملی کے ساتھ گزار رہے ہیں، فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے انہوں نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچز چھوڑ دیے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں