پاپوا نیوگنی میں لینڈ سلائیڈنگ، 1250 افراد لاپتہ، 650 سے زائد افراد کی ہلاکت کا خدشہ - Look at every news only Urdunewsinpk

Breaking

Home Top Ad

Post Top Ad

5/27/2024

پاپوا نیوگنی میں لینڈ سلائیڈنگ، 1250 افراد لاپتہ، 650 سے زائد افراد کی ہلاکت کا خدشہ

پاپوا نیوگنی میں لینڈ سلائیڈنگ، 1250 افراد لاپتہ، 650 سے زائد افراد کی ہلاکت کا خدشہ

 

پاپوا نیو گنی میں خطرناک لینڈ سلائیڈنگ کے باعث لاپتہ سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ پیدا ہو گیا۔


غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ نے پاپوا نیو گنی کے صوبے انگا کے گاؤں میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ میں 670 افراد کے زندہ دبنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔


رپورٹس کے مطابق شدید بارش کے باعث جمعے کے روز پہاڑ کے ٹوٹ کر گرنے کے باعث انگا صوبے کے گاؤں میں لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ پیش آیا، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث گاؤں کا تقریباً ایک کلو میٹر کا علاقہ متاثر ہوا۔


رپورٹس کے مطابق بہت زیادہ ملبہ ہونے اور جدید مشینری دستیاب نہ ہونے کے باعث اب تک چند لاشوں کو ہی نکالا جا سکا ہے جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے ایک جوڑے کو ملبے سے زندہ بھی نکالا۔ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ رضا کاروں کی بڑی تعداد متاثرہ علاقے میں موجود ہے جن کی ترجیح ہے کہ شدید متاثرہ علاقے سے عوام کو محفوظ طریقے سے نکالا جائے۔



قبل ازیں اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے مہاجرین کے ایک عہدیدار نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ ریسکیو اہلکاروں کو ملبے تلے دبے افراد کی لاشوں کو نکالنے کے لیے ان کے پیاروں کی جانب سے مشینری کے استعمال کی اجازت نہ دینے سمیت بہت سی مشکلات درپیش ہیں۔


یو این ایجنسی کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ مقامی افراد اپنے پیاروں کی لاشوں کو ملبے سے نکالنے کے لیے لکڑیوں، بیلچوں اور دیگر زرعی آلات کا استعمال کر رہے ہیں۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 150 مقامات مکمل تباہ ہو گئے اور تقریباً 1250 افراد لاپتہ ہیں جبکہ لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ بعض مقامات پر ملبے کی اونچائی 10 میٹر تک ہے۔


ابتدائی طور پر لینڈ سلائیڈنگ میں 100 سے بھی کم اموات کا بتایا گیا تاہم بعد ازاں اقوام متحدہ کی جانب سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے سے متعلق بتایا گیا کہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث تقریباً 670 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔


https://amzn.to/44ZMy5p

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Comments system

Disqus Shortname

International

Post Bottom Ad

Pages

;