- Look at every news only Urdunewsinpk

Breaking

Home Top Ad

Post Top Ad

5/28/2024

کتا بننے کے شوقین جاپانی شہری پر اب لومڑی بننے کا بھوت سوار

 

 ٹوکیو: ایک جاپانی شہری جس نے اپنے آپ کو کتے کے بھیس میں بدلنے کے لیے 14,000 ڈالرز خرچ کردیے، اب وہ لومڑی یا پانڈا میں تبدیل ہونے کیلئے پرتول رہا ہے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوکو نامی جاپانی شہری کا یوٹیوب چینل ہے جس کا نام ہی باقاعدہ ’آئی وانٹ ٹو بی این اینیمل ہے‘۔ اس سے قبل ٹوکو نے کہا تھا کہ وہ کتے کا روپ دھار کر باہر کی دنیا کا مشاہدہ کرنا چاہتا ہے اور اس طرح اپنے بچپن کا خواب پورا کرنا چاہتا ہے۔


https://amzn.to/451Txe6

تاہم حال ہی میں شہری نے ایک جاپانی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ ایک نئے جانور کی طرح زندگی گزارنے کا سوچ رہا ہے۔ شہری نے کہا میں پانڈا، ریچھ، لومڑی یا بلی بننے کے قابل ہو سکتا ہوں لیکن بلی بننا مشکل ہے کیونکہ وہ بہت چھوٹی ہوتی ہیں۔


ٹوکو نے کہا کہ میں لومڑی یا پانڈا بننا پسند کروں گا۔ واضح رہے کہ ٹوکو نے پہلے کتے میں تبدیل ہونے کا انتخاب کیا تھا۔ ٹوکو اپنے چینل پر ایسی ویڈیوز پوسٹ کرتا رہا ہے جس میں اسے کتے کی طرح چلتے، کھانا کھاتے اور کتے کے طرح نئے کرتب سیکھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔


Shoes Men 2024 = Only 145.Rp

#NewsLive #NewsUpdate #newsupdateurdu #newstoday #newspakistan #newsurdu #newsabout


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Comments system

Disqus Shortname

International

Post Bottom Ad

Pages

;