پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے الیکشن کمیشن کا انتخابی نشان واپس لینےکا اختیار لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔
پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے انتخابی نشان واپس لینے کے اختیار کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کیلئے درخواست دائر کردی، جس میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آرٹیکل 17 کی شق 2 کے تحت کسی سیاسی جماعت کو الیکشن لڑنے سے نہیں روکا جا سکتا، عام انتخابات سے قبل پی ٹی آئی سے انتخابی نشان واپس لینا الیکشن کمیشن کاغیرقانونی اقدام تھا۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف الیکشن کمیشن کی کارروائی کو کالعدم قرار دیا جائے۔
#NewsLive #NewsUpdate #newsupdateurdu #newstoday #newspakistan #newsurdu #newsabout
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں