کراچی: اداکارہ اور ماڈل ہانیہ عامر کا کہنا ہے کہ خود کو ملنے والی شہرت سے خوف زدہ ہوتی ہوں۔
برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا کہ خود کو ملنے والی شہرت سے ڈر لگتا ہے۔ میں نے ہمیشہ ذہنی صحت کے حوالے سے کھل کر بات کی ہے۔
ہانیہ عامر کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اس بات کا بھی احساس ہوتا ہے کہ مرنے کے بعد اللہ کو کیا جواب دوں گی۔ یہ کہ میں نے اپنی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں اور خوب پیسہ کمایا۔ یہ جواب میرے دینے کا نہیں ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ میرا مقصد اپنے کام کے ذریعے مثبت اثرات کو پھیلانا اور لوگوں کو خوش کرنا ہے۔ لوگ ذہنی صحت سے متعلق بات کرتے ہوئے کتراتے ہیں لیکن اس بارے میں ہمیشہ میں نے بات کی ہے۔ لوگوں کو پتا ہونا چاہیے کہ ذہنی بیماریوں کا بھی علاج موجود ہے۔
ہانیہ عامر نے پاکستان کی پہلی نیٹ فلکس سیریز جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو کی کاسٹ کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا تاہم انہوں نے سیریز میں اپنے کردار اور کہانی کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں