وہ شہر جسے کھانے کے شوقین افراد کے لیے دنیا کا سب سے بہترین شہر قرار دیدیا گیا - Look at every news only Urdunewsinpk

Breaking

Home Top Ad

Post Top Ad

5/31/2024

وہ شہر جسے کھانے کے شوقین افراد کے لیے دنیا کا سب سے بہترین شہر قرار دیدیا گیا

وہ شہر جسے کھانے کے شوقین افراد کے لیے دنیا کا سب سے بہترین شہر قرار دیدیا گیا

 

یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ غذا کے بغیر زندگی کا تصور ممکن نہیں اور بیشتر افراد گھر سے باہر کھانا پسند کرتے ہیں۔

مگر دنیا میں سب سے اچھا کھانا کس شہر میں تیار کیا جاتا ہے؟

اس کا جواب ایک نئی رپورٹ میں دیا گیا ہے۔

ٹائم آؤٹ کی رپورٹ میں اٹلی کے شہر نیپلز کو کھانے کے شوقین افراد کے لیے دنیا کا سب سے بہترین شہر قرار دیا گیا ہے۔

کچھ افواہوں کے مطابق پیزا کی تخلیق اسی شہر میں ہوئی اور اس فہرست میں بھی کہا گیا ہے کہ نیپلز کے پیزا کو ضرور کھانا چاہیے، مگر اس کے ساتھ ساتھ پاستا ڈش Neapolitan ragu اور میٹھا پکوان sfogliatella کھانے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔

اس فہرست کی تیاری کے لیے دنیا بھر کے متعدد شہروں کے ہزاروں افراد سے سروے کیا گیا اور وہاں کے مقامی رہائشیوں سے شہر کے پسندیدہ پکوانوں کے بارے میں پوچھا گیا۔

اسی طرح کھانے کے معیار اور قیمت پر بھی توجہ مرکوز کی گئی۔

ورلڈز بیسٹ فوڈ سٹیز نامی اس فہرست کے لیے 20 بہترین شہروں کا انتخاب کیا گیا۔

نیپلز کے بعد دوسرے نمبر پر جنوبی افریقی شہر جوہانسبرگ رہا اور یہاں کے ایک پکوان کوٹا سینڈوچ کو لازمی کھانے کا مشورہ دیا گیا۔

تیسرے نمبر پر پیرو کا شہر لیما رہا جہاں کے ceviche اور arroz con pollo نامی پکوانوں کو کھانے کا مشورہ دیا گیا۔

ویتنام کا شہر Ho Chi Minh City چوتھے، بیجنگ 5 ویں، بینکاک چھٹے، کوالالمپور 7 ویں، ممبئی 8 ویں، دبئی 9 ویں جبکہ پورٹ لینڈ (امریکی شہر) 10 ویں نمبر پر رہا۔

Top On Sale Product Recommendations!;Women Bralette Front Zipper Closure Bra Push Up Underwear Wireless Seamless Brassiere Shockproof Breathable without Underwire;Original price: PKR 1102.12;Now price: PKR 1102.12;Click&Buy:

#NewsLive #NewsUpdate #newsupdateurdu #newstoday #newspakistan #newsurdu #newsabout

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Comments system

Disqus Shortname

International

Post Bottom Ad

Pages

;