اداکارہ کرینہ کپور نے شیئر کیا ہے کہ ان کے بڑے بیٹے تیمور علی خان کے ایک حیران کن سوال کے بعد ان کے خاندان نے اپنی نینوں (آیا) کے ساتھ مل کر کھانا کھانا شروع کردیا۔
کرینہ سے ایک بار ان کے بیٹے تیمور نے پوچھا تھا کہ، "جب ہم لوگ کھانا کھاتے ہیں تو آنٹی (آیا) الگ میز پر کیوں بیٹھی ہیں؟
بھارتی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کرینہ نے بتایا کہ، جب تیمور نے یہ سوال اٹھایا تو انہوں نے اور ان کے شوہر اداکار سیف علی خان نے گھر میں کھانا کھاتے وقت آیاوں کو بھی ساتھ شامل کرنے کا فیصلہ کیا۔
کرینہ نے بتایا، وہ ہمارے ساتھ بیٹھتی ہیں، اور لڑکوں کے ساتھ کھانا کھاتی ہیں کیونکہ سیف اور مجھ سے تیمور نے یہ پوچھا تھا اور پھر جِے بھی ان سے پوچھنے لگا تھا، "تم وہاں کیوں بیٹھی ہو؟ یہاں بیٹھو"۔
ااداکارہ نے مزید بتایا کہ، جب اس کے بیٹے کھانا کھا رہے ہوتے ہیں اور نینوں کو بھوک لگتی ہے تو وہ سب کھانے کے لیے اکٹھے بیٹھتے ہیں۔
کرینہ کا کہنا تھا کہ یہ گھر کا اصول ہے کیونکہ نینیاں ان کی اپنے بچوں کی طرح دیکھ بھال کرتی ہیں اور وہ ہر طرح کی عزت کی مستحق ہیں۔ یہ گھر کا اصول ہے کیونکہ وہ میرے بچوں کی دل سے دیکھ بھال کرتی ہیں۔ جب میں کام کر رہی ہوں تو وہ ان کا خیال رکھتی ہیں اور میں سمجھتی ہوں کہ انہیں وہ عزت ملنی چاہیئے جو سیف اور مجھے حاصل ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں