ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی نئی فلم ’ڈنکی‘ کا بزنس سست پڑ گیا اور 25 دن کا مجموعی بزنس 460 کروڑ تک پہنچ گیا ہے۔
بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق فلم نے انڈین باکس آفس میں 227 کروڑ جبکہ انٹرنیشنل باکس آفس پر 268 کروڑ کا بزنس سمیٹ لیا ہے۔
’ڈنکی‘ کی کہانی اداکار کی پنجاب کے ایک گاؤں میں داخلے سے شروع ہوتی جہاں چار دوست لندن جانے کیلئے تیار ہیں لیکن انہیں قانونی طور پر مشکلات کا سامنا ہے۔
راج کمار ہیرانی نے کامیڈی اور جذبات کی آمیزش سے پانچ دوستوں کے لندن کی جانب غیرقانونی سفر کو یادگار تجربہ میں تبدیل کرکے ناظرین کو پیش کیا ہے۔
’ڈنکی‘ محبت اور دوستی کی ایک ایسی کہانی ہے جسے جذباتی کہانی اور کامیڈی مناظر کے ساتھ لوگوں کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔
فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ تاپسی پنوں، بومن ایرانی، وکی کوشل، وکرم کوچھر اور انیل گروور جسے بہترین اداکار موجود ہیں۔
فلم ایک کامیڈی ڈراما ہے جس میں غیرقانونی طور پر بیرون ملک جانے والے لوگوں کے مسائل کو موضوع بنایا گیا ہے اور اسے 21 دسمبر کو پوری دنیا میں ریلیز کیا گیا تھا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں