اسلام آباد: بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے توشہ خانہ و القادر ٹرسٹ کیسز میں جیل ٹرائل چیلنج کردیا۔
سابق وزیراعظم اور بانی تحریک انصاف عمران خان نے توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ نیب کیسز میں جیل ٹرائل کے دونوں نوٹی فکیشنز کے خلاف درخواستیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کردیں۔
عدالت عالیہ میں دائر درخواستوں میں کہا گیا ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس میں 14 نومبر کو جیل ٹرائل کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔ توشہ خانہ کیس میں جیل ٹرائل کا نوٹی فکیشن 28نومبر کو جاری ہوا۔ جیل ٹرائل کے نوٹی فکیشن غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی ہیں ۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جیل ٹرائل کے نوٹی فکیشنز کو کالعدم قرار دیا جائے اور اس درخواست کے زیر التوا رہنے تک ٹرائل کورٹ کی کارروائی کو روکا جائے۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے دائر دونوں درخواستوں میں چیئرمین نیب اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں