کراچی: صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہےکہ کے الیکٹرک روز اول سے آج تک ایک بے لگام گھوڑا بنا ہوا ہے، بیلنس شیٹ نکالیں اور دیکھیں بجلی فراہمی کے ادارےکتنا منافع کما رہے ہیں۔
ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو آئین کی خلاف ورزی کررہے ہیں اور آئین کی خلاف ورزی پر قانون حرکت میں آئیگا۔
انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک روز اول سے آج تک ایک بے لگام گھوڑا بنا ہوا ہے، بیلنس شیٹ نکالیں اور دیکھیں بجلی فراہمی کے ادارےکتنا منافع کما رہے ہیں، بارش ہو یا گرمی، کےالیکٹرک کے فیڈر ٹرپ کر جاتے ہیں، میٹر ریڈنگ کے بجائے محض اندازوں پر بل بھیجے جاتے ہیں، عوام بل لے کر جاتے ہیں تو کہا جاتا ہے بل کم نہیں قسطیں کرسکتےہیں۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں بل پاس ہونے پر کے الیکٹرک نے خط لکھا کہ حکومت کی طرف ہمارے واجبات ہیں، امتحانی مراکز کو بھی بجلی فراہم نہیں کی جارہی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں