ہر لاپتا فرد اپنی فیملی کے پاس ضرور آئیگا: اٹارنی جنرل نے عدالت کو انڈر ٹیکنگ دیدی - Look at every news only Urdunewsinpk

Breaking

Home Top Ad

Post Top Ad

5/27/2024

ہر لاپتا فرد اپنی فیملی کے پاس ضرور آئیگا: اٹارنی جنرل نے عدالت کو انڈر ٹیکنگ دیدی

 

ہر لاپتا فرد اپنی فیملی کے پاس ضرور آئیگا: اٹارنی جنرل نے عدالت کو انڈر ٹیکنگ دیدی


اسلام آباد: اٹارنی جنرل پاکستان نےلاپتا افراد کیس میں عدالت کو تمام افراد کی واپسی کی یقین دہانی کرادی۔


اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے لاپتا افراد سے متعلق کیس کی سماعت کا 4 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کردیا جس میں لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے اٹارنی جنرل کی جانب سے دی گئی انڈرٹیکنگ کو بھی حکم نامے کا حصہ بنایا گیا ہے۔


عدالتی حکم کے مطابق اٹارنی جنرل نے انڈرٹینگ میں کہا کہ ہرفرد جو لاپتا ہے اپنی فیملی کے پاس ضرور آئے گا۔


عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہےکہ اٹارنی جنرل نے اسٹیٹ اور لا انفورسمنٹ ایجنسیز کی طرف سے عدالت کو یقین دہانی کرائی اور بتایا ہےکہ جبری گمشدہ افراد سے متعلق وزرا پر مشتمل کمیٹی نے سفارشات تیار کرلی ہیں،کابینہ سے منظوری کے بعد سفارشات عدالت میں پیش کریں گے۔


عدالتی حکم نامے کے مطابق لاپتا افراد سے متعلق خفیہ اداروں کے ڈی جیز پر مشتمل کمیٹی پر ڈی جی آئی بی نے اٹارنی جنرل کے ذریعے استدعا کی جسے منظور کرلیا گیا، کمیٹی میں ایف آئی اے اور سی ٹی ڈی کوبھی شامل کر سکتے ہیں، آئی ایس آئی، ایم آئی، آئی بی اپنے سیکنڈ ہائی لیول آفیسرکمیٹی کا ممبر بنا سکتے ہیں جب کہ کمیٹی ایف آئی اےاور سی ٹی ڈی آفیشلز کو بھی شامل کر سکتی ہے۔


https://amzn.to/44ZMy5p

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Comments system

Disqus Shortname

International

Post Bottom Ad

Pages

;