اسلام آباد:حکومت نے قومی احتساب بیورو (نیب) میں بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے کردیے۔
حکومت کی جانب نیب میں ہونے والی تقرریوں اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب محسن علی خان کا نیب راولپنڈی سے نیب ہیڈ کوارٹر، جبکہ ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد سلطان نذیرکا نیب ہیڈ کوارٹرسے نیب راولپنڈی تبادلہ کیا گیا ہے۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹرز نوراللہ اور نورمحمدکا نیب خیبرپختونخواسے نیب بلوچستان تبادلہ کیا گیا ہے۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر نمار بہادر غوری کا نیب راولپنڈی سے نیب کراچی جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر قاضی عاطف بصیر چغتائی کا نیب راولپنڈی سے نیب سکھر تبادلہ کیا گیا ہے۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹرز آصف لیاقت اور محمد عمر صدیق کا نیب لاہور سے نیب سکھر تبادلہ کیا گیا ہے۔
#NewsLive #NewsUpdate #newsupdateurdu #newstoday #newspakistan #newsurdu #newsabout
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں